مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

اسماعیل ہانیہ کا جسد خاکی گھر پہنچتے ہی خواتین زاروقطار رونے لگیں ،رقت آمیز مناظر (ویڈیو)

خاندان کی خواتین نے اپنے سربراہ کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہا اور دعائے مغفرت کی۔ ان کی اہلیہ نے کہا کہ آپ کے بیٹے اور پوتے جنت میں آپ کے منتظر ہیں۔ آپ کو اپنوں کی رفاقت مبارک ہو۔

دوحہ: قطر کے دارالحکومت میں اسماعیل ہانیہ کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق اسماعیل ہانیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی فلسطینی پرچموں میں لپٹی میتیں تہران سے دوحہ ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ

جہاں حماس کے پُرعزم رہنماؤں، قطری حکام اور افراد خاندان کے کچھ افراد نے شہدا کی میتوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمال ضبط کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ شرکاء نے دعائے مغفرت کی اور جدوجہد آزادی فلسطین کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔

بعد ازاں اسماعیل ہانیہ کی میت کو دوحہ میں ان کے گھر منتقل کیا گیا جہاں ان کی خاندان کی خواتین موجود تھیں۔ جیسے میت ان کے گھر پہنچی، خواتین کا ضبط ٹوٹ گیا اور زار و قطار رونے لگیں۔

خاندان کی خواتین نے اپنے سربراہ کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہا اور دعائے مغفرت کی۔ ان کی اہلیہ نے کہا کہ آپ کے بیٹے اور پوتے جنت میں آپ کے منتظر ہیں۔ آپ کو اپنوں کی رفاقت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ قطر کے دار الحکومت دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں آج بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔

a3w
a3w