سوشیل میڈیاکھیل

ایس آر ایچ کی مالکہ کاویہ مارن کے حسن پر افریقی مداح فریفتہ، کردی شادی کی پیشکش

تاہم کاویہ کے مداح اب ہندوستان سے باہر بھی پہنچ گئے ہے۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ایک ٹی ٹوئنٹی میاچ میں کاویہ کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش ملی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حیدرآباد: سن رائزرز حیدرآباد کی شریک مالک کلانیتی مارن کی بیٹی کاویہ مارن بلا شبہ انٹرنیٹ پر بیحد مقبول ہیں۔ کاویہ اب ہندوستانی کرکٹ شائقین میں کوئی نیا نام نہیں ہے۔ آئی پی ایل میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں ان کی موجودگی کے علاوہ پچھلے سالوں سے اُنہوں نے اپنی ٹیم ایس آر ایچ کیلئے آئی پی ایل نیلامی میں حصہ لیکر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

تاہم کاویہ کے مداح اب ہندوستان سے باہر بھی پہنچ گئے ہے۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ایک ٹی ٹوئنٹی میاچ میں کاویہ کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش ملی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سن رائزرس ایسٹرن کیپ، آئی پی ایل ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کی اسوسی ایٹ فرنچائز، جمعرات کو پارل کے بولنڈ پارک گراؤنڈ میں پارل رائلز کیخلاف ایک میاچ کھیل رہی تھی جس میں سن رائزرس ایسٹرن کیپ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اس نے اچھی شروعات کی اور ایک مرحلہ پر پارل رائلز نے 8 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے۔

اس دوران کیمرے نے بھیڑ میں ایک پرستار کو چمکادیا جس نے ایک پلے کارڈ پکڑا ہوا تھا جس پر لکھا تھا ’’ کاویہ مارن، کیا تم مجھ سے شادی کروگی‘‘۔

اس ویڈیو کو Betway SA20 کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا اور اس نے کچھ ہی وقت میں بہت زیادہ لائکس حاصل کرلئیے۔ سن رائزرس ایسٹرن کیپ نے پارل رائلز کے ساتھ کھیلے گئےمیاچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

پارل رائلز 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 127 رنز ہی بنا سکی اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ لیگ کے پہلے سیزن میں کاویہ مارن کی ٹیم کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت تھی۔ پوائنٹس ٹیبل میں پریٹوریا کیپٹلز سرفہرست ہے جبکہ سن رائزرس ایسٹرن کیپ دوسرے نمبر پر ہے۔