کھیل

اشون نے شین وان کی برابری کرلی

پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازے جانے پر اشون نے کہاکہ ''میں جب بھی چنئی آتا ہوں اور کھیلتا ہوں، مجھے یہاں بہت اچھا لگتا ہے۔ میں نے یہاں کافی کرکٹ دیکھی اور کھیلی ہے۔ میں اب اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، آپ کو خوشیاں دے رہا ہوں۔

چینائی: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں اسپن گیند باز روی چندرن اشون نے اپنے بلے سے سنچری (113) بنا کر ٹیم کو مضبوط کیا۔ اس کے علاوہ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے چھ وکٹیں لے کر 37ویں مرتبہ پانچ سے زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آسٹریلوی اسپنر شین وان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

متعلقہ خبریں
اشون ہندوستان کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بن گئے

اس کے علاوہ آر اشون پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب اشون نے ہندوستان میں کسی ایشیائی ٹیم کے خلاف پانچ وکٹ لئے ہیں۔ اگر سنچریاں اور پانچ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو اس میں ایان بوتھم، گیری سوبرز، مشتاق محمد، جیک کیلس، شکیب الحسن، رویندرا جڈیجہ اور آر ایشون کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازے جانے پر اشون نے کہاکہ ”میں جب بھی چنئی آتا ہوں اور کھیلتا ہوں، مجھے یہاں بہت اچھا لگتا ہے۔ میں نے یہاں کافی کرکٹ دیکھی اور کھیلی ہے۔ میں اب اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، آپ کو خوشیاں دے رہا ہوں۔

 میں نے پہلے دن اچھی بیٹنگ کی اور آج وکٹیں لیں، یہ ایک خاص احساس ہے۔ میں پہلے باؤلر ہوں اور ایسا ہی سوچتا ہوں لیکن جب میں بیٹنگ کرنے آیا تو میں اسی طرح سوچنے کی کوشش کر رہا تھا۔