جرائم و حادثات
تلنگانہ:آوٹررنگ روڈ پر سے کارگرپڑی۔ایک ہلاک، چارزخمی
تلنگانہ کے نارسنگی کی آوٹررنگ روڈ سے ایک تیزرفتار کار گرپڑی۔اس حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اوردیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نارسنگی کی آوٹررنگ روڈ سے ایک تیزرفتار کار گرپڑی۔اس حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اوردیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔
گچی باولی سے شمس آباد جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
مقامی افراد کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔