ایشیا کپ سپر4: پاکستان نے انڈیا کیخلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا
اگرچہ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہو گیا تھا لیکن پاکستان کے باؤلرز نے حیرت انگیز بولنگ کی۔ اب آج ہندوستانی بلے باز اپنی پرانی غلطیوں کو درست کرکے میدان میں اترنا چاہیں گے۔

حیدرآباد:ایشیا کپ سپر 4 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان سپر ہٹ میچ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی الیون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جبکہ کے ایل راہل واپس آچکے ہیں، شریاس ایر آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔
گروپ مرحلے میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے بلے باز فلاپ رہے تھے۔ اگرچہ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہو گیا تھا لیکن پاکستان کے باؤلرز نے حیرت انگیز بولنگ کی۔ اب آج ہندوستانی بلے باز اپنی پرانی غلطیوں کو درست کرکے میدان میں اترنا چاہیں گے۔
سپر 4 میں ہندوستان کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے۔ بھارتی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم جیتنے کی کوشش کرے گی۔اسکورکارڈ
پاکستان الیون
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، فخر زمان، سلمان آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔
انڈین الیون
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔