دہلی

وزیر اعظم مودی 9 ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقات کریں گے

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اتوار کی صبح اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ دہلی کے اکشردھام مندر کادرشن کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مندر اور اس کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

نئی دہلی: جی۔20 سربراہی اجلاس میں  ‘ایک مستقبل’ کے ایجنڈے پر بات کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی 9 ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

دہلی میں جی20 سمٹ کا دوسرا دن ہے۔ کانفرنس میں پہلے دن دو سیشن ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ دوپہر کے کھانے کی ملاقات متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، برازیل، نائیجیریا، کوموروس اور ترکیہ کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اتوار کی صبح اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ دہلی کے اکشردھام مندر کادرشن  کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مندر اور اس کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

جی-20 سربراہی اجلاس میں ہفتہ کو نئی دہلی لیڈروں کا اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ پہلے دن کی میٹنگ میں پہلے سیشن کی بحث کا موضوع ‘ایک زمین’ تھا۔ دوسرے سیشن میں دوسرا موضوع ‘ایک خاندان’ بحث کے لیے پیش کیا گیا۔

تمام لیڈران اور وفد 10.15 تک بھارت منڈپم پہنچ جائیں گے۔ اس کے بعد صبح 10:30 بجے تک بھارت منڈپم کے جنوبی پلازہ میں درخت لگانے کا پروگرام ہوگا۔ سمٹ کا تیسرا سیشن صبح 10:30 سے ​​12:30 بجے تک شروع ہوگا، اس سیشن کا موضوع ‘ایک مستقبل’ ہے۔