شمالی بھارت

پاکستانی شہری علی توقیر شیخ کے خلاف آسام پولیس کی ایف آئی آر (ویڈیو)

آسام پولیس نے ہندوستان کے داخلی امور اور پارلیمانی معاملہ پر مبینہ تبصروں پر علی توقیر شیخ اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

گوہاٹی (پی ٹی آئی) آسام پولیس نے ہندوستان کے داخلی امور اور پارلیمانی معاملہ پر مبینہ تبصروں پر علی توقیر شیخ اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کھیڑا کی ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
مکہ مکرمہ کی ہوٹل میں آگ، 8 زائرین پاکستانی ہلاک
بہار کے موضع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تردید

پاکستانی شہری علی توقیر شیخ پر کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کی برطانوی بیوی ایلزبتھ کولیرن سے قریبی روابط کا الزام ہے۔

چیف منسٹر ہیمنت بشرا شرما نے پیر کے دن کہا کہ ریاستی کابینہ کے کل کے فیصلہ کے مطابق آسام پولیس نے علی توقیر شیخ اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

آسام کابینہ نے اتوار کے دن فیصلہ کیا تھا کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ یا ان کی برطانوی بیوی کے خلاف کوئی بھی کیس درج نہ کیا جائے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ پاکستانی آئی ایس آئی سے ان کے روابط ہیں۔