ایشیاء

پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایک پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں کم ازکم 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

اسلام آباد: افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایک پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں کم ازکم 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
مکہ مکرمہ کی ہوٹل میں آگ، 8 زائرین پاکستانی ہلاک
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

4 گھنٹے جاری رہی بندوقوں کی لڑائی میں کم ازکم 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ مقامی عہدیدار عطاء اللہ شاہ نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو یہ بات بتائی۔ تازہ حملہ افغانستان کی صوبہ ننگرہار سے متصل خیبر کے پہاڑی علاقہ میں ہوا۔

پاکستانی طالبان نے آج صبح کے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ایک دن قبل اسی علاقہ میں 5 عسکریت پسند اور 2 سپاہی فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے بموجب گڑبڑ زدہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار سے 3 علیحدہ جھڑپوں میں ممنوعہ تحریک ِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 23 عسکریت پسند اور 7 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے۔

پاکستانی فورسس نے ٹی ٹی پی سے جڑے باغیوں پر دباؤ بڑھادیا ہے۔