دہلی

سپریم کورٹ نے پی ایف آئی کے 8 مشتبہ ارکان کی ضمانت منسوخ کردی

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ اُلٹ دیا۔ مدراس ہائی کورٹ نے ممنوعہ پی ایف آئی کے 8 مشتبہ ارکان کو جو ملک بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سازش اور فنڈس جمع کرنے کے ملزم ہیں‘ ضمانت منظور کی تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ اُلٹ دیا۔ مدراس ہائی کورٹ نے ممنوعہ پی ایف آئی کے 8 مشتبہ ارکان کو جو ملک بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سازش اور فنڈس جمع کرنے کے ملزم ہیں‘ ضمانت منظور کی تھی۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی درخواست پر جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کہا کہ جرم کی سنگینی کے مدنظر ضمانت جاری نہیں رکھی جاسکتی۔

مدراس ہائی کورٹ نے گزشتہ برس اکتوبر میں 8ملزمین برکت اللہ‘ ادریس عرف ایم اے احمد ادریس‘ محمد ابوطاہر‘ خالد محمد‘ سید اسحق‘ خواجہ محی الدین‘ یاسر عرفات اور فیاض احمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاپلر فرنٹ آف انڈیا کو مرکز نے ستمبر 2022میں انسداد غیرقانونی سرگرمیاں قانون کے تحت ممنوعہ تنظیم قراردیا تھا۔