شمالی بھارت

Assam Waqf Bill protest: آسام میں وقف بل کے خلاف احتجاج، پولیس لاٹھی چارج (ویڈیو)

گوہاٹی (پی ٹی آئی) آسام کے ضلع کچار میں اتوار کے دن وقف ترمیمی بل کے خلاف نکالی گئی ریالی میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔

Assam Waqf Bill protest: گوہاٹی (پی ٹی آئی) آسام کے ضلع کچار میں اتوار کے دن وقف ترمیمی بل کے خلاف نکالی گئی ریالی میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔

پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ سلچر ٹاؤن کے بیرنگا علاقہ میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ عہدیدار نے کہاکہ 300 تا 400 کی بھیڑ نے سڑک پر ٹرافک روک دی تھی۔

ہم نے جب راستہ صاف کرانے کی کوشش کی تو چند احتجاجیوں نے ہم پر پتھر پھینکے۔ ہمیں ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ کیس درج کرلیا گیا لیکن کسی کو بھی ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا۔

احتجاجیوں نے سیاہ جھنڈیاں لہرائیں اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ وہ وقف قانون واپس لینے کا مطالبہ کررہے تھے۔

چیف منسٹر آسام ہیمنت بشوا شرما نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیا تھا کہ ریاستی پولیس کو پختہ انٹلیجنس رپورٹ ملی ہے کہ وقف ترمیمی بل کے خلاف اقلیتی فرقہ کے احتجاج کے دوران کچھ گڑ بڑ ہوسکتی ہے۔ پولیس نے تشدد روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کیا۔