تلنگانہ

کانگریس ایم ایل اے سیتکانے بیل بنڈی چلائی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیتکانے مطالبہ کیا کہ جنگلات کی پوڈواراضیات کے پٹہ جات قبائلیوں کو دیئے جائیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے خواہش کی کہ وہ بغیر کسی قوانین کے کسانوں سے دھان کی خریداری کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکانے بیل بنڈی چلائی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ وہ بیل بنڈی چلاتے ہوئے جئے کسان اور جئے جوان کے نعرے لگارہی ہیں۔

ورنگل میں کانگریس کے لیڈروں نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیتکانے مطالبہ کیا کہ جنگلات کی پوڈواراضیات کے پٹہ جات قبائلیوں کو دیئے جائیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے خواہش کی کہ وہ بغیر کسی قوانین کے کسانوں سے دھان کی خریداری کرے۔