شمالی بھارت

اسمبلی انتخابات، بی جے پی نے چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کیلئے امیدواروں کا کیا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کی۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعرات کو چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے بالترتیب 21 اور 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نومبر میں ہونے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت

چہارشنبہ کو بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کی۔

 جب کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ اور پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی میٹنگ میں موجود تھے۔