کمل ہاسن، کانگریس ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے
سوپر اسٹار کمل ہاسن کے کانگریس ٹکٹ پر عام انتخابات لڑنے کی افواہیں خارج کرتے ہوئے ٹاملناڈو پردیش کانگریس نے ہفتہ کے دن کہا کہ صدر مکل نیدھی میئم ایسا نہیں کریں گے۔
چینائی: سوپر اسٹار کمل ہاسن کے کانگریس ٹکٹ پر عام انتخابات لڑنے کی افواہیں خارج کرتے ہوئے ٹاملناڈو پردیش کانگریس نے ہفتہ کے دن کہا کہ صدر مکل نیدھی میئم ایسا نہیں کریں گے۔
انہوں نے چینائی میں ہفتہ کے دن میڈیا سے بات چیت میں یہ وضاحت کی۔ انڈیا بلاک‘ ریاست میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کررہا ہے۔ ٹاملناڈو میں سینئر پارٹنر ڈی ایم کے نے سخت موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کانگریس کو 7 سے زیادہ نشستیں نہیں دے سکتی۔
2019 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس نے ڈی ایم کے زیرقیادت سیکولر پروگریسیو الائنس(ایس پی اے) کا حصہ بن کر ٹاملناڈو کی 39 نشستوں کے منجملہ 9 پر الیکشن لڑا تھا۔ ایس پی اے نے ایک نشست چھوڑکر ساری نشستیں جیت لی تھیں۔
تھینی حلقہ میں اے آئی اے ڈی ایم کے قائد اور ریاستی چیف منسٹر او پنیر سیلوم کے بیٹے او پی رویندرناتھ نے سینئر کانگریس قادء اور سابق مرکزی وزیر ای وی کے ایس اِلانگون کو ہرایا تھا۔ بات چیت کے حالیہ دور میں ڈی ایم کے نے کانگریس پر واضح کردیا کہ وہ اسے 9 نشستیں نہیں دے سکتی‘ زیادہ سے زیادہ 7 نشستیں مل سکتی ہیں۔
سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کی زیرقیادت ڈی ایم کے ٹیم نے نشاندہی کی تھی کہ کانگریس کو کمل ہاسن کو ایک نشست دینی ہوگی کیونکہ کئی مقامات پر کانگریس گرام پنچایت سطح پر کمزور ہے۔
اسی دوران بعض کانگریسیوں نے کہا کہ کمل ہاسن اگر کانگریس کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں تو مزید ایک نشست مل جائے گی تاہم پردیش کانگریس نے اس نظریہ کی تردید کی اور واضح طورپر کہہ دیا کہ اداکار کمل ہاسن‘ کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔