کھیل
روہت شرما ٹاس جیتنے کے بعد کیا کرنا ہے بھول گئے (ویڈیو وائرل)
جب روی شاستری نے ان سے اتنا سوچنے کی وجہ پوچھی تو روہت نے کہاکہ “میں بھول گیا کہ ہم کیا کرنا چاہتے تھے۔ ٹیم میں ٹاس کو لے کر بہت چرچا ہے۔
رائے پور: ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیتنے کے بعد تقریباً 10 سیکنڈ تک بھول گئے کہ انہیں پہلے بولنگ کرنی ہے یا بیٹنگ کرنی ہے۔ روہت نے کچھ دیر سوچا اور کہاکہ ’’ہم پہلے گیندبازی کریں گے۔ ‘‘
جب روی شاستری نے ان سے اتنا سوچنے کی وجہ پوچھی تو روہت نے کہاکہ “میں بھول گیا کہ ہم کیا کرنا چاہتے تھے۔ ٹیم میں ٹاس کو لے کر بہت چرچا ہے۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں روہت نے گیند بازوں کو اوس میں گیند کرنے کا چیلنج دیا تھا۔ گیند بازوں نے تاہم اس کسوٹی پر کھرےاترے اور ہندوستان کو دلچسپ مقابلے میں 12 رنز سے جیت دلائی تھی۔