تعلیم و روزگار

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار

انہوں نے نان ٹیچنگ اسٹاف کے پروموشن کے تعلق سے واضح کیا کہ یونیورسٹی لگاتار یو جی سی سے رابطہ کر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بہت سارے مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے ریجنل و اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹرس کے دو روزہ اورینٹیشن ورکشاپ کے دوسرے دن پروفیسراشتیاق احمد، رجسٹرار نے خطاب کیا اور فرداً فرداً تدریسی، غیر تدریسی اور تعلیمی امور سے متعلق شکایات کی سماعت کی اور انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ خبریں
مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے
تلنگانہ کے 3 گورنمنٹ ڈگری کالجس کو اٹانمس کا درجہ
اُردو یونیورسٹی میں فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائننگ کے لئے یادداشت مفاہمت
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

انہوں نے حکومت ہند اور یو جی سی کے حوالے سے اولڈ پینشن اسکیم کا کے بارے میں بتایا کہ 22 دسمبر 2003 سے قبل جن ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا اور جن کے تقررات نئی پنشن اسکیم کے تحت ہوئے ہیں ایسے ملازمین کو اولڈ پنشن اسکیم سے استفادہ کا موقع دیا جارہا ہے۔

انہوں نے نان ٹیچنگ اسٹاف کے پروموشن کے تعلق سے واضح کیا کہ یونیورسٹی لگاتار یو جی سی سے رابطہ کر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بہت سارے مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے غیر تدریسی عہدوں کے پروموشن کے لیے ممکنہ کوشش کی یقین دہانی بھی کرائی اور یہ واضح کیا کہ اس کے لیے پروموشنل پالیسی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بغیر یو جی سی کی منظوری کے کسی بھی طرح کا پروموشن یا اپ گریڈیشن نہیں دیا جاسکتا۔

رجسٹرار نے تمام ریجنل ڈائریکٹرس کے دیے گئے مشوروں پر غور کرنے کا بھی یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

اس موقع پر پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت کے علاوہ اسسٹنٹ رجسٹرارس ڈاکٹر مبشر احمد اور جناب فیض الرحمن شہہ نشین پر موجود تھے۔

بعد ازاں منعقدہ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I نے کی جبکہ پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II بحیثیت مہمان خصوصی شریک رہے۔ پروفیسر رضاءاللہ خان اور پروفیسر نثار احمد آئی ملّا بھی شہہ نشین پر موجود تھے۔ ڈاکٹر وسیم پٹھان نے اختتامی اجلاس کی کارروائی چلائی۔

آج صبح سیشن ”ایڈمیشن ڈرائیو“ کی صدارت پروفیسر رضاءاللہ خان نے کی جبکہ پروفیسرعلیم اشرف جائسی،ڈین بہبودیِ طلبہ نے سیشن ”مدارس تک رسائی (Reaching out to Madarsas) کی صدارت کی۔

قبل ازیں ریجنل و اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹرس نے فینانس آفیسر، کنٹرولر امتحانات، ڈائرکٹر آئی کیو اے سی اوردیگر متعلقہ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا اور اپنے مسائل پیش کیے۔

پروفیسر گلفشاں حبیب، پروفیسر شاہین الطاف شیخ، ڈاکٹر ریحان ملک، ڈاکٹر آفتاب عالم بیگ، ڈاکٹر محمد جمال الدین خان، ڈاکٹر شفیق احمد، ڈاکٹر شیخ وسیم اور جناب محمد شاہنواز حیدر نے مختلف سیشنس کی کارروائی چلائی۔

a3w
a3w