حیدرآباد

شہرحیدرآباد میں دمہ کے مریضوں کو 8 جون کو مچھلی کی دوائی کھلائی جائے گی

مرگ کے موقع پر شہرحیدرآباد میں دمہ کے مریضوں کو 8جون کو مچھلی کی دوائی کھلائی جائے گی۔

حیدرآباد: مرگ کے موقع پر شہرحیدرآباد میں دمہ کے مریضوں کو 8جون کو مچھلی کی دوائی کھلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
مچھلی میں دوا کی تقسیم۔قطار میں ٹہرے ایک شخص کی موت
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

نامپلی نمائش گراؤنڈ میں باتھنی گوڑ خاندان کے ارکان یہ دوا تقسیم کریں گے جس کے لیے ریاست کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف مقامات سے دمہ کے مریض حیدرآباد آتے ہیں۔

حکام نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ قطاریں، بیریکیڈس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 173برسوں سے باتھنی گوڑ خاندان کی جانب سے دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا، مرگ کے موقع پر کھلائی جارہی ہے۔

تلنگانہ حکومت کے تمام محکمہ جات تال میل کے ذریعہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔

اس دوا کیلئے آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں اور تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس دوا کے لئے آنے والوں کے لئے مچھلی کے چھوٹے بچے فراہم کئے جائیں گے۔ نمائش گراونڈمیں ہر سال کی طرح اس سال یہ دوا کھلائی جائے گی۔بعدا زاں باتھنی گوڑخاندان کے مکان پر ان کے اراکین خاندان بھی یہ دوا کھلائیں گے۔