حیدرآباد

پہلگام دہشت گرد حملہ، اسداویسی کے ساتھ مسلمانوں نے سیاہ پٹی باندھ کر نماز جمعہ ادا کی

اِس احتجاج میں اسد اویسی کے ساتھ کئی مصلیوں نے بھی بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش انداز میں اپنا احتجاج درج کروایا۔ یہ عمل ایک پرامن مگر طاقتور پیغام کے طورپر سامنے آیا جو ملک کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

حیدرآباد: پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملہ کے خلاف ملک بھر میں غم وغصہ کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے آج ایک منفرد انداز میں احتجاج درج کروایا۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل مارچ
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار

اُنہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل ہاتھ پر سیاہ پٹی باندھ کر نہ صرف اس حملہ کی شدید مذمت کی بلکہ متاثرہ افراد اور اُن کے خاندانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا۔

اِس احتجاج میں اسد اویسی کے ساتھ کئی مصلیوں نے بھی بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش انداز میں اپنا احتجاج درج کروایا۔ یہ عمل ایک پرامن مگر طاقتور پیغام کے طورپر سامنے آیا جو ملک کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

اسی دوران شہر کی تاریخی مکہ مسجد میں بھی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز جمعہ ادا کی۔

یہ خاموش مگر پُرامن احتجاج دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کی یکجہتی اور ناراضگی کا مظہر تھا۔ مکہ مسجد میں نمازیوں نے نہ صرف حملہ کی شدید مذمت کی بلکہ متاثرین کے افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اس احتجاج کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ مسلمان دہشت گردی کے ہر واقعے کی مخالفت کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی خطے یا قوم کے خلاف ہو۔