دہلی
خلاباز شبھانشوشکلا کا ملک واپسی پر شاندار خیرمقدم (ویڈیو)
خلا باز شبھانشوشکلا اتوار کی صبح نئی دہلی واپس ہوئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ایرپورٹ پر ترنگا لہراتے اور ڈھول بجاتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) خلا باز شبھانشوشکلا اتوار کی صبح نئی دہلی واپس ہوئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ایرپورٹ پر ترنگا لہراتے اور ڈھول بجاتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ان کے تاریخی دورہ پر جشن منایا گیا۔ ایرپورٹ پر مرکزی وزیر جتندر سنگھ، چیف منسٹر دہلی ریکھاگپتا اور صدرنشین اسرو وی نارائنن نے ان کا خیرمقدم کیا۔
وہ تقریباً ایک سال اسپیس فلائٹ کیلئے امریکہ میں زیرتربیت رہنے کے بعد ہندوستان لوٹ آئے۔ ایرپورٹ کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ان کے خیرمقدم کیلئے موجود تھی۔
Photo Source: @LokmatTimes_ngp