شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

350 مسلم رام بھکت‘پیدل چل کرایودھیا پہنچے (ویڈیو وائرل)

درشن کے بعد ایم آرایم کنوینرراجہ رئیس اور صوبائی کوآرڈینیٹرشیرعلی خان نے جنہوں نے گروپ کی قیادت کی کہا کہ بھگوان رام ہم سب کے پُرکھے ہیں۔ انہوں نے زوردیاکہ ملک کی محبت اور انسانیت کو مذہب‘ذات پات اورنسل پر ترجیح دینی چاہئیے۔

ایودھیا: لکھنو سے 6 روزہ پدیاترا مکمل کرتے ہوئے 350 مسلمان بھکت ایودھیا پہنچے اور انہوں نے رام مندر میں ماتھا ٹیکا۔ آرایس ایس کی مسلم تنظیم مسلم راشٹریہ منچ(ایم آرایم) کی قیادت میں اس گروپ نے 25جنوری کو لکھنو سے اپنا سفرشروع کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
مسجد ایکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں دس روزہ تذکرۂ شہداۓ کرام کے چھٹے جلسے کا انعقاد
مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا سوامی پرساد موریہ کا کمشنر کو مکتوب
لکھنؤ چلڈرنس پارک میں لاشوں کو جلانے کا واقعہ، عہدیدار خاموش

 میڈیا انچارج ایم آرایم شاہدسعید نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ جئے سری رام کے نعرے لگاتا 350 مسلم بھکتوں کا گروپ کڑاکے کی سردی میں تقریباً150کلومیٹر کی مسافت پیدل طئے کرکے منگل کے دن ایودھیا پہنچا۔ یہ گروپ ہر25کلومیٹر کے بعد رات میں آرام کرتا تھا اور دوسرے دن صبح سے پھر سفرشروع کرتا تھا۔

 6 دن کے بعد مسلمان رام بھکت‘کٹے پھٹے جوتوں اور بوجھل قدموں کے ساتھ ایودھیا پہنچا۔ اس نے بھگوان رام کے نئے مندر کے درشن کئے۔ درشن کے بعد ایم آرایم کنوینرراجہ رئیس اور صوبائی کوآرڈینیٹرشیرعلی خان نے جنہوں نے گروپ کی قیادت کی کہا کہ بھگوان رام ہم سب کے پُرکھے ہیں۔ انہوں نے زوردیاکہ ملک کی محبت اور انسانیت کو مذہب‘ذات پات اورنسل پر ترجیح دینی چاہئیے۔

a3w
a3w