امریکہ و کینیڈاجرائم و حادثات

میکسیکو میں بس حادثے میں 18 لوگوں کی موت

میکسیکو سٹی: مغربی میکسیکو میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔

میکسیکو سٹی: مغربی میکسیکو میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

نیریٹ اسٹیٹ کے پراسکیوٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔

یہ حادثہ ہفتہ کی رات و دارالحکومت نیریٹ، ٹیپک اور پورٹو والارٹا شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔

نیریٹ پراسکیوٹر آفس نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سیاحوں کی بس کے حادثے میں 11 خواتین اور سات مرد ہلاک ہوئے۔

مزید 33 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولس کے مطابق، بس گواڈالاجارا شہر سے نیریت ریاست کی کمپوسٹیلا میونسپلٹی کی طرف جاتے ہوئے تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی