مشرق وسطیٰ

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد فوت، 19 زخمی

لبنانی فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر 19 اور مشرقی لبنان کے گاؤوں اور قصبوں پر 12 فضائی حملے کیے۔

بیروت: مشرقی اور جنوبی لبنان کے قصبوں اور گاؤوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے سلسلہ وار فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد فوت اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

لبنانی فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر 19 اور مشرقی لبنان کے گاؤوں اور قصبوں پر 12 فضائی حملے کیے۔

صحت عامہ کی وزارت سے وابستہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم چھ پیرامیڈیکس ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہوئے، جبکہ مشرقی لبنان میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی اور 14 زخمی ہوئے۔