حیدرآباد

گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے: ریونت ریڈی

کانگریس پارٹی نے غریبوں کو گھر دیئے ہیں لیکن گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے۔ جس دن راہل گاندھی کی ایم پی کی رکنیت چھین لی گئی، ان کے پاس گھر نہیں تھاجہاں وہ جاسکیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے کانگریس پارٹی کا اے ٹی ایم ہونے سے متعلق وزیراعظم مودی کے ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک میں 70 سال تک اقتدار میں رہنے والوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

کانگریس پارٹی نے غریبوں کو گھر دیئے ہیں لیکن گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے۔ جس دن راہل گاندھی کی ایم پی کی رکنیت چھین لی گئی، ان کے پاس گھر نہیں تھاجہاں وہ جاسکیں۔

ان کے والد، دادی شہید ہو گئے، ان پر کرپشن کا الزام لگا یاجارہا ہے۔وہ رقم کا کیا کریں گے؟وزیراعظم مودی کے لیے اس طرح کے الزامات لگانا مناسب نہیں۔

ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اس کرسی کا کچھ وقار برقرار رکھنے کی وہ کوشش کریں۔