کھیل

پیرس اولمپکس، چرنجیوی اور رام چرن، سندھو کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دئیے

تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ میں نے ابھی سندھو کی کامیابی دیکھی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ ہم یقینی طور پر مزید میڈلس جیتیں گے، میں اس بارے میں پرامید ہوں۔

پیرس: ملک کی نظر یں اب پیرس اولمپکس میں ہندوستانی دستہ پر لگی ہوئی ہیں۔ٹالی ووڈ اداکاروں چرنجیوی اور رام چرن کو ہندوستانی پرچم بردار پی وی سندھو کی حوصلہ افزائی کیلئے سامعین میں بیٹھے دیکھا گیا۔ سندھو نے پیرس میں اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سی بی ایس ای کلسٹر VII بیڈمنٹن چیمپئن شپ برائے لڑکیاں 2024 کا شاندار اختتام
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی

دوبار کی اولمپیک میڈلسٹ سندھو نے اپنے گروپ ایم میں مالدیپ کی فاطمہ نباہہ عبدالرزاق کو 21-9,21-6 سے آسان شکست دے کر اولمپیک میں فاتحانہ آغاز کیا۔ اس شاندار کامیابی پر اپنے پیشہ کے منجھے ہوئے دونوں اداکاروں نے سندھو کی پہلی کامیابی پر مبارکباد دی اور ہندوستانی جھتہ کیلئے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

 تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ میں نے ابھی سندھو کی کامیابی دیکھی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ ہم یقینی طور پر مزید میڈلس جیتیں گے، میں اس بارے میں پرامید ہوں۔

 ٹالی ووڈ اداکار رام چرن نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھو کا پہلا میاچ قابل دید، یادگار رہا۔ انہوں نے پورے ہندوستانی جھتہ سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔ سندھو، ہندوستان کی واحد خاتون اتھیلیٹ ہیں جو اپنے نام اولمپیک کے کئی میڈلس رکھتی ہیں۔

اگر وہ، پیرس اولمیک میں بھی میڈلس حاصل کرتی ہیں تو لگاتار تین اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی اتھیلیٹ بن جائیں گی۔ انہوں نے پہلی بار ریواولمپیک میں سلور میڈل جیتا تھا اور 2020 کے ٹوکیو اولمپک میں انہیں کانسی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔