حیدرآباد
کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے وزیر عمارات وشوارع و سنیماٹوگرافی کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی
اس تقریب میں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی و منوگوڑو کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی اوردوسروں نے شرکت کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔

حیدرآباد: کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع و سنیماٹوگرافی کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی۔انہوں نے قبل ازیں سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبر میں خصوصی پوجا کی۔پنڈتوں نے ان کو آشیرواددیا۔
اس تقریب میں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی و منوگوڑو کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی اوردوسروں نے شرکت کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ان کے محکمہ کے عہدیداروں نے ان کی شال پوشی کی اور گلدستے بھی پیش کرتے ہوئے اس نئی ذمہ داری پر ان کو مبارکباد پیش کی۔