دہلی

ریلائنس انشورنس فراڈ کیس،ستیہ پال ملک کا بیان قلمبند

سی بی آئی نے آج جموں وکشمیر کے سابق گورنرستیہ پال ملک کا بیان قلمبند کیا۔ ریلائنس جنرل انشورنس سے متعلق مبینہ فراڈ کے کیس میں ان کا بیان مجسٹریٹ کے روبرو درج کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: سی بی آئی نے آج جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کا بیان قلمبند کیا۔ ریلائنس جنرل انشورنس سے متعلق مبینہ فراڈ کے کیس میں ان کا بیان مجسٹریٹ کے روبرو درج کیا گیا ہے۔

ستیہ پال ملک نے صنعت کار انل امبانی کی ملکیت کمپنی کے کنٹراکٹ کو 2018 میں اس وقت منسوخ کردیا تھا جب وہ جموں وکشمیر کے گورنر کے عہدہ پر فائز تھے۔

سی بی آئی نے ملک سے بات چیت کی اور آج تقریبا 5 گھنٹوں تک بحیثیت گواہ ان کا بیان درج کیا۔ ملک نے 22 اپریل کو کہا تھا کہ سی بی آئی کمپنی اور دیگر کے خلاف کرپشن کے الزامات کے بارے میں ان سے چند وضاحتیں چاہتی ہے۔

سی بی آئی نے ایف آئی آر میں ریلائنس جنرل انشورنس اور ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرس کو حکومت جموں وکشمیر کے ملازمین اور ان کے خاندان کیلئے میڈیکل انشورنس اسکیم کی فراہمی سے متعلق اسکام میں ملزم قرار دیا تھا۔

ستیہ پال ملک نے انشورنس اسکیم میں مبینہ فراڈ کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد سی بی آئی نے یہ کارروائی کی تھی۔ یہ اسکیم ستمبر 2018 میں شروع کی گئی تھی اور تقریبا 3.5 لاکھ ملازمین کا احاطہ کیا گیا تھا۔ ستیہ پال ملک نے اندرون ایک ماہ اسے منسوخ کردیا تھا۔

a3w
a3w