اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش، چور گرفتار
پولیس کے مطابق علاقہ مولاعلی میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹر میں کل شب تقریبا 12.15بجے تکنیکی خرابی کے سبب بینک کے مین سرور کا سگنل چلاگیا جس پر بینک کے عہدیداروں نے ڈائل 100کو فون کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
حیدرآباد: اے ٹی ایم میں نامعلوم افراد کی جانب سے چوری کی کوشش کو پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے ناکام بنادیا اور پانچ منٹ میں ہی وہاں پہنچ کر ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق علاقہ مولاعلی میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹر میں کل شب تقریبا 12.15بجے تکنیکی خرابی کے سبب بینک کے مین سرور کا سگنل چلاگیا جس پر بینک کے عہدیداروں نے ڈائل 100کو فون کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی پٹرولنگ کرنے والی پولیس کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے۔پولیس نے دیکھا کہ ایک شخص اے ٹی ایم سنٹر کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس سے چوری کی کوشش کررہا ہے۔
پولیس نے اس کوتحویل میں لے لیااور اس سے پوچھ گچھ کی۔اس شخص کا تعلق چھتیس گڑھ کے رہنے والے راج کمار کے طورپر کی گئی ہے جو مولاعلی علاقہ میں کچھ عرصہ سے مقیم تھا۔پولیس کے مطابق اس نے اعتراف کیا کہ وہ اس اے ٹی ایم سے چوری کی کوشش کررہا تھا۔