حیدرآباد

بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر مکمل سیشن تک اسمبلی سے معطل

وزیر امور مقننہ ویمولا پرشانت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر سے معافی مانگنے کے بعد راجندر کو ایوان میں آنے کی اجازت دی جانی چاہئے تاہم ای راجندر نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر کو مکمل سیشن تک اسمبلی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اسپیکرپوچارم سرینواس ریڈی نے اعلان کیا کہ انہیں اجلاس کے اختتام تک معطل رکھا جائے گا۔

 وزیر امور مقننہ ویمولا پرشانت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر سے معافی مانگنے کے بعد راجندر کو ایوان میں آنے کی اجازت دی جانی چاہئے تاہم ای راجندر نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا جس پروزیر پرشانت ریڈی نے معطلی کی تحریک پیش کی اور ایوان نے اسے منظور کر لیا۔

اس کے ساتھ ہی سپیکر نے راجندر سے ایوان کو چھوڑنے کی ہدایت دی۔چیف وہپ ونئے بھاسکر نے آج اسمبلی کی کارروائی کے آغاز پر زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی کی جانب سے اسپیکر پر کئے گئے نا زیبا تبصروں کا مسئلہ اٹھایا اور راجندر کو معافی مانگنے کا مشورہ دیا۔

 وزیر ویمولا نے کہا کہ ای راجندر نے اسپیکر کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا ہے، انہوں نے سینئر ہونے کے باوجود اسپیکر کی توہین کی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ای راجندر ایوان میں ہوں لیکن انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معافی مانگیں اور بحث میں حصہ لیں۔

 اسپیکر نے بتایا کیا کہ راجندر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں معطل کر دیا گیا۔ معطلی کے بعد راجندر کو اسمبلی کے مارشل نے کار میں بٹھا کر اسمبلی سے باہر کردیا۔

a3w
a3w