کھیل

ہند۔پاک کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول

: جمائما روڈریگس کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا۔

جوہانسبرگ: جمائما روڈریگس کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری
شبھمان گل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے ہندوستان کے کم عمرکھلاڑی
ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر ٹیم انڈیا کو جرمانہ
سوریا کمار یادو نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میاچ کے بعد پاکستان کرکٹ نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ اس میں ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹرز میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ایک دوسرے سے گلے ملتے اور ہنستے اور مذاق کرتے نظر آئے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ تصاویر کھنچوائیں، جرسیوں کا تبادلہ کیا اور بات چیت کی اور اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کیے۔ اتوار کو ٹیم انڈیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اپنی پانچویں جیت درج کی۔ خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ہندوستان نے پاکستان کو مجموعی طورپر 11 بار شکست دی ہے۔

کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عائشہ نسیم نے 25 گیندوں پر 43 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کپتان بسمہ معروف نے 55 گیندوں پر ناقابل شکست68 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گروپ 2 میں ہندوستان کا آئندہ مقابلہ چہارشنبہ 15 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔

a3w
a3w