آندھراپردیش

وائی ایس آر سی پی کیڈر کے خلاف مظالم، جگن موہن ریڈی کا الزام

جگن موہن ریڈی نے مزید الزام عائد کیا کہ ریاست میں کہیں بھی جمہوری حکومت کے اشارے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہے آئین، قانون اور سیاسی نظام کام نہیں کررہا ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر و قائد حزب اختلاف وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ریاست میں حکمراں جماعت تلگودیشم پارٹی اور اسکی حلیف جماعتوں کے مبینہ ان کی پارٹی وائی ایس آر سی پی کے کیڈر پر مظالم کی شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

 انہوں نے مکتوب میں تحریر کیا کہ صرف ایک ماہ کے دوران ریاست میں 31 افراد کا قتل کردیا گیا۔35 افراد نے خودکشی کرلی۔560 خانگی اور 490 سرکاری املاک کو تباہ کردیا گیا اور2700 افراد کو ان کے آبائی مواضعات سے چلے جانے کیلئے مجبور کیا گیا ہے۔ مزید براں ریاست میں 1050 تشدد اور حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

 یہ واقعات ہماری ریاست کی موجودہ ابتر صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ ریاست میں نظم وضبط پر قابو نہیں پایا جارہا ہے۔ ریڈی نے وزیر اعظم مودی کے نام ایصال کردہ مکتوب میں یہ بات کہی۔ اس مکتوب کے متن کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شیئر کیا گیا ہے۔

سابق چیف منسٹر کے مطابق یہ واقعات شیطانی ڈیزائن کا حصہ ہیں جس کا مقصد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی آواز کو کچلنا ہے اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے جڑے ہر کسی کو سیاسی منظر نامہ سے ہٹانا ہے۔وینو کنڈا میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے نوجوان قائد شیخ رشید کے قتل کے ضمن میں یہ مکتوب تحریر کیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش میں نظم وضبط کی صورتحال انتہائی سطح تک پہونچ چکی ہے۔ ریاست، موجودہ صورتحال کو قطعی طور پر برداشت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے وزیر عظم مودی سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں پیش آئے ان واقعات کی مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعہ تحقیقات کرائیں۔

 جگن موہن ریڈی نے مزید الزام عائد کیا کہ ریاست میں کہیں بھی جمہوری حکومت کے اشارے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہے آئین، قانون اور سیاسی نظام کام نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ27 آئی اے ایس اور24آئی پی ایس عہدیداروں کو پوسٹنگ نہیں دی گئی جس کی وجوہ کا ٹی ڈی پی حکومت کو بہتر طور پر علم ہوگا۔

سابق چیف منسٹر ریڈی نے ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی کہ وہ انہیں ملاقات کیلئے وقت دیں تاکہ وہ،ریاست کے حالات سے بہتر طور پر آپ کو واقف کراسکیں۔

a3w
a3w