سوشیل میڈیاکرناٹک

کالج میں بوسہ بازی کا مقابلہ ‘ویڈیو وائرل‘ ایک طالب علم گرفتار

کرناٹک میں ان دنوں ایک وائرل ویڈیو کافی سرخیاں بٹوررہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نامور کالج کے طلباء کا ایک گروپ نظر آرہا ہے۔ تیزی سے وائرل ہورہے اس ویڈیو میں طلباء و طالبات بوسہ بازی (ہونٹوں پر) کرتے نظرآرہے ہیں۔

دکشن کنڑ: کرناٹک میں ان دنوں ایک وائرل ویڈیو کافی سرخیاں بٹوررہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نامور کالج کے طلباء کا ایک گروپ نظر آرہا ہے۔ تیزی سے وائرل ہورہے اس ویڈیو میں طلباء و طالبات بوسہ بازی (ہونٹوں پر) کرتے نظرآرہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=GH_JBr0lepg

اس دوران کئی دوسرے لوگ بھی وہاں موجود ہیں۔ اس پر تنازعہ بڑھنے کے بعد پولیس نے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ویڈیو میں کالج کا ایک طالب علم اور طالبہ بوسہ بازی (لبوں کا بوسہ) کرتے نظر آرہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب دیگر موجود لوگ ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کافی بڑھ گیا ہے۔ اس معاملے میں منگلورو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بوسہ بازی کے ویڈیو میں موجود لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو کو وہاں موجود طلباء میں سے ایک نے ریکارڈ کرلیا تھا۔ جس کے بعد اس نے اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ طلباء نے مبینہ طور پر بوسہ بازی کے مقابلہ کا اہتمام کیا تھا۔

جہاں پر یہ سبھی طلبہ جمع ہوئے تھے جو کہ ایک نامور کالج کے بتائے جارہے ہیں۔ وہیں اس تعلق سے بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ کیا طلباء نے اس واقعہ کے دوران منشیات استعمال کی تھیں۔ پولیس اس کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

a3w
a3w