شمالی بھارت

میں ہمخیال جماعتوں کے اجلاس کا منتظر ہوں: نتیش کمار

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ختم ہوتے ہی آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن کے لئے ہم خیال جماعتوں کے اجلاس کے ”منتظر“ ہیں۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ختم ہوتے ہی آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن کے لئے ہم خیال جماعتوں کے اجلاس کے ”منتظر“ ہیں۔

متعلقہ خبریں
نتیش کمار کے پاس صرف 22 ہزار کی نقدی، بینکوں میں 48ہزار روپے!
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)

جنتادل یو قائد نے جو بہار میں کانگریس کے جونیر حلیف ہیں‘ کہا کہ وہ بھارت جوڑو یاترا کو کانگریس کا ”نجی“ پروگرام مانتے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ لوک سبھا الیکشن کے لئے مہاگٹھ بندھن کی تمام 7 جماعتوں میں تال میل ہو۔

چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ جنتادل یو اپنے ناراض پارلیمانی بورڈ سربراہ اوپیندر کشواہا کے خلاف کارروائی کرنا نہیں چاہے گی۔ نتیش کمار نے پٹنہ میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ میں انتظار ہوں کہ یاترا ختم ہوجائے اور اس کے بعد بی جے پی کی مخالف جماعتوں کی میٹنگ طلب کی جائے۔

اس میٹنگ میں ہم لوک سبھا الیکشن کی حکمت عملی وضع کریں گے۔ الیکشن زیادہ دور نہیں ہے۔ نتیش کمار نے اوپیندر کشواہا کے تعلق سے کہا کہ انہیں یادرکھنا چاہئے کہ اس پارٹی نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔

اسی پارٹی نے انہیں اسمبلی اور راجیہ سبھا میں بھیجا تھا اور فی الحال وہ جنتادل یو کی طرف سے قانون ساز کونسل میں رکن ہیں۔

a3w
a3w