آندھراپردیش

اے پی کے وزیراعلی جگن پر حملہ، مشہور شخصیات کی مذمت

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی پر کئے گئے حملہ کی کئی مشہور شخصیات نے مذمت کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی پر کئے گئے حملہ کی کئی مشہور شخصیات نے مذمت کی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
ایشین گیمس کے میڈلسٹ11کھلاڑیوں کی تہنیت
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

وزیر اعظم مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے جگن کی جلد صحت یابی اورطویل عمر کی خواہش کی۔ تلگو دیشم سربراہ چندرا بابو نے بھی اس واقعہ کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن نے کہا کہ سیاسی اختلافات تشدد کا سبب نہیں بننے چاہئے۔ تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راونے جگن کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

سی پی ایم اے پی کے سکریٹری سرینواس راؤ نے مطالبہ کیا کہ جگن پر حملہ کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جگن کی بس یاترا کے دوران اچانک ایک شخص نے ان پر پتھر سے حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔