تلنگانہ

بی آر ایس ایم پی پربھاکر ریڈی پر حملہ، گورنر اور وزیراعلی تلنگانہ کا اظہار مذمت

وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھر راؤ نے دوباک کے بی آر ایس امیدوار پربھاکرریڈی پر انتخابی مہم کے دوران حملہ کرتے ہوئے ان کی جان لینے کی کوشش کی مذمت کی

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھر راؤ نے دوباک کے بی آر ایس امیدوار پربھاکرریڈی پر انتخابی مہم کے دوران حملہ کرتے ہوئے ان کی جان لینے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے حملوں کی جمہوری سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
عثمانیہ یونیورسٹی میں کانووکیشن، تمام تیاریاں مکمل
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
گورنر کا رویہ تلنگانہ کے مفادات کے مغائر: ہریش راؤ

انہوں نے انتخابات کے ذریعہ عوام کے خط اعتماد کو حاصل کرنے کے بجائے سیاسی مقاصد کے لئے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہریوں‘ بی آر ایس لیڈروں اور پارٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران چوکس رہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس لیڈروں اور کارکنوں پر کسی بھی قسم کے حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چندرشیکھرراو نے فون پر وزیرصحت ہریش راو سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پربھاکرریڈی کو بہتر ممکنہ علاج کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ عاجلانہ طور پر صحت یاب ہوسکیں۔

اسی دوران گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ سخت اقدامات کریں اور اس واقعہ کی جانچ کرتے ہوئے انتخابی عرصہ کے دوران امیدواروں کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔