تلنگانہ

بی آر ایس کے میدک ایم پی پر چاقو سے حملہ

یہ واقعہ دولت آباد منڈل کے سورم پلی گاوں میں پیش آیا۔ پربھاکرریڈی کو فوری طور پرعلاج کے لئے گجویل کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: میدک کے رکن پارلیمنٹ و بی آرایس کے حلقہ اسمبلی دوباک کے امیدوار کوتہ پربھاکر ریڈی پر انتخابی مہم کے دوران ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
تلنگانہ میں 2290 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل، حلقہ شیر لنگم پلی میں سب سے زیادہ ووٹرس

یہ واقعہ دولت آباد منڈل کے سورم پلی گاوں میں پیش آیا۔ پربھاکرریڈی کو فوری طور پرعلاج کے لئے گجویل کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔

اسی دوران حملہ آور پر رکن پارلیمنٹ کے حامیوں، بی آرایس کے کارکنوں اور ہجوم نے حملہ کردیا۔

بعدازاں حملہ آور کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا جس کی شناخت راجو کے طور پر کی گئی ہے۔

اس نے قبل ازیں مقامی نیوز ایپ کے لئے رپورٹر کے طور پر کام کیا تھا۔

a3w
a3w