تعلیم و روزگار

عثمانیہ یونیورسٹی میں کانووکیشن، تمام تیاریاں مکمل

عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 31 اکٹوبر کو ٹیگور آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے 83 ویں کانووکیشن کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 31 اکٹوبر کو ٹیگور آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے 83 ویں کانووکیشن کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
فہمیدہ تبسم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب
حمیدہ بیگم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

کانووکیشن کی صدارت گورنر اور عثمانیہ یونیورسٹی چانسلر ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن کریں گی۔ کانووکیشن میں مجموعی طور پر، 1,325 اسکالرزکو پی ایچ ڈی کی ڈگریان دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اور ابود انکارپوریشن امریکا کے چیئر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شانتنو نارائن کو کانووکیشن میں اعزازی ڈاکٹریت سے نوازے جانے والے 49 ویں شخص ہوں گے۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈی رویندر نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں مسلسل تین سال سے کانووکیشن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلی بار ہے جہاں 1,325 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے اور 45 امیدواروں کو ان کے متعلقہ شعبہ جات میں شاندار کارکردگی کے لئے 57 گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلبہ جنہوں نے جولائی 2021۔ اور جولائی 2022 اور 6 اگست 2022 سے 10 اکتوبر 2023 کے درمیان اپنے امتحانات پاس کئے ہیں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جائے گی۔ گریجویشن تقریب کے بعد یو جی میں گولڈ میڈل جیتنے والے طلباء کو ان کے متعلقہ کالجوں میں تہنیت پیش کی جائے گی۔ ڈگریوں کی کل تعداد 48 ہے۔

پروفیسر رویندر نے مزید کہا کہ اے سرینواس ریڈی، ایکسائز کمشنر، نلگنڈہ، اڈانکی دیاکر، کانگریس کے ترجمان، کانگریس قائد سیتاکا، سیول سرونٹس، امریکہ، جاپان، کینیڈا وغیرہ سے امیدوار اس تقریب میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریب میں شرکت کے لئے، ہر طالب علم کے لیے انٹری پاس لازمی ہے جن لوگوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے اپلائی کیا ہے وہ 30 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کنٹرولر امتحانات کے دفتر کنٹرولرآف ایگزامینشنس سے انٹری پاس اور شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ گولڈ میڈل کے لیے اپلائی کرنے والے امیدوار انٹری پاس حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کے لئے رجسٹرڈ طلبہ کی کل تعداد 979 ہے جن میں خواتین امیدواروں کی تعداد 371 ہے جبکہ مرد امیدوار 608 ہیں۔ کانووکیشن کے تفصیلی طریقہ کار کے لیے، کوئی بھی یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹwww.osmania.ac.in ملاحظہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے رجسٹرڈ پی ایچ ڈی امیدواروں اور گولڈ میڈلسٹوں کو مشورہ دیا کہ وہ تقریب میں شرکت سے پہلے طریقہ کار کا مطالعہ ضرور کریں۔

a3w
a3w