حیدرآباد میں کانگریس لیڈر پر حملہ، آفس میں گھس کر توڑ پھوڑ (ویڈیوز)
آصف نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں کانگریس لیڈر حامد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف نگر ڈویژن صدر حامد اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اسی دوران اچانک 10 سے 15 نامعلوم حملہ آور ان کے آفس میں داخل ہوگئے اور ان پر حملہ کردیا۔
حیدرآباد: آصف نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں کانگریس لیڈر حامد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف نگر ڈویژن صدر حامد اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اسی دوران اچانک 10 سے 15 نامعلوم حملہ آور ان کے آفس میں داخل ہوگئے اور ان پر حملہ کردیا۔
اس حملہ کے دوران نہ صرف حامد کو نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کے دفتر کا فرنیچر اور دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ متاثرہ لیڈر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی اور فرنیچر کو تباہ کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آصف نگر پولیس حرکت میں آگئی اور مقامِ واردات کا معائنہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لئے انکوائری تیزی سے جاری ہے۔ پولیس نے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جس کی مدد سے جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی توقع ہے۔