حیدرآباد

حیدرآباد میں فلائی اوور سے گرنے سے ایک شخص کی موت

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس واقعہ کی اصل وجہ کیا ہے اور یہ شخص کہاں کا رہنے والا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بالانگر میں بابو جگجیون رام فلائی اوور سے گرنے کے نتیجہ میں ایک نامعلوم شخص کی موت ہوگئی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ اس نے خودکشی کی۔پولیس نے یہ بات بتائی۔

اس کی عمرتقریبا30برس ہے اور وہ تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کرتا تھا۔پولیس نے کہا کہ فلائی اوور سے نیچے گرنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس واقعہ کی اصل وجہ کیا ہے اور یہ شخص کہاں کا رہنے والا ہے۔