دہلی

راہول گاندھی کو اندرون ایک ماہ سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی نوٹس

کانگریس قائد راہول گاندھی سے کہاگیاہے کہ وہ اپناتغلق لین کابنگلہ خالی کردیں۔ جس میں وہ2004 سے مقیم ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی سے کہاگیاہے کہ وہ اپناتغلق لین کابنگلہ خالی کردیں۔ جس میں وہ2004 سے مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

گجرات کی ایک عدالت کی جانب سے انہیں ہتک عزت کیس میں دوسال کی سزا سنائے جانے کے بعد پارلیمنٹ سے نااہل قراردیا گیاتھا۔جس کے دودن بعد لوک سبھاکے ہاؤزنگ پینل نے تخلیہ کی نوٹس دی ہے۔ راہول گاندھی کی ٹیم نے کہاہے کہ انہیں یہ نوٹس موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسی دوران کانگریس نے زوردے کر کہاہے کہ راہول گاندھی گجرات کی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کریں گے۔ اپیل داخل کرنے کیلئے انہیں 30دن کی مہلت دی گئی ہے۔ کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ اورقومی ترجمان ڈاکٹر نصیرحسین نے کہاکہ بی جے پی سے اس کی توقع تھی کیونکہ بی جے پی پیچھاکررہی ہے۔

وہ لوگ اپنے خلاف اٹھنے والی تمام آوازوں کودبانے ہرقسم کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے پرفریب طریقوں سے ہمارے اہم ترین لیڈرکو پارلیمنٹ سے نکال باہر کیاہے اوریہ کوئی نئی بات نہیں۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ تخلیہ ایک تکنیکی چیز ہوسکتی ہے کیونکہ زیڈ پلس سیکیوریٹی کے حامل شخصی حیثیت سے راہول گاندھی کوحکومت کی جانب سے قیامگاہ حاصل کرنے کاحق ہے۔

ڈاکٹرنصیرحسین نے کہاکہ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ زیڈپلس سیکیوریٹی کے حامل شخصیت ہیں۔ انہیں دوسری قیامگاہ تلاش کرنے سے پہلے کچھ وقت دیناہوگا۔ وہ (راہول گاندھی) انہیں مکتوب روانہ کریں گے یانہیں یاپھر آئندہ کیاہوگایہ دیکھناہوگا۔

ڈاکٹر حسین نے مزیدکہاکہ وہ کسی کانام لینانہیں چاہتے لیکن ہر رکن پارلیمنٹ کوکچھ مہلت دی جاتی ہے۔خاص طورسے اس پارٹی کے لوگوں کو اورحکومت سے قربت رکھنے والے افراد کو،تین ماہ، چار ماہ یا چھ ماہ کی بھی مہلت دی گئی ہے۔ راہول گاندھی کو12تغلق لین بنگلہ کے تخلیہ کیلئے23۔ اپریل تک مہلت دی گئی ہے۔

کانگریس کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کے الزامات پربی جے پی نے کہاہے کہ وہ لوگ ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے راہول گاندھی کونااہل قراردیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک عدالت نے انہیں مجرم قراردیاہے۔

اس کے بعد تمام کاروائی خودبخود ہوجاتی ہے۔ راہول گاندھی کے اس ریمارک پر کہ وہ ساورکر نہیں ہیں اورمعافی نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کیاآپ کوساورکرجی جیسے افراد کی خدمات کے بارے میں کوئی علم ہے۔

a3w
a3w