حیدرآباد

خاتون کارپوریٹر جی دیپیا پر حملہ، جوبلی ہلز علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی

بعض خواتین نے مبینہ طورپران سے بدکلامی کی اور کارپوریٹر کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر پر حملہ کردیا۔مقامی پولیس اسٹیشن میں اس خصوص میں شکایت درج کروائی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں منگل کی شب ہلکی کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی کارپوریٹرجی دیپیا پر حملہ کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ

پولیس کے مطابق کارپوریٹر، بعض افراد کی جانب سے فلکسی بورڈس لگانے کی شکایات کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ جوبلی ہلز پہنچیں۔

اس کے ساتھ ہی بعض خواتین نے مبینہ طورپران سے بدکلامی کی اور کارپوریٹر کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر پر حملہ کردیا۔مقامی پولیس اسٹیشن میں اس خصوص میں شکایت درج کروائی گئی۔