مانو ماڈل اسکول فلک نما ایوننگ کالج میں بی اے کے لئے داخلوں کا عمل شروع
اردو یونیورسٹی کے مختلف انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے لینے کے لئے نظامت داخلہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے خواہشمند طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
حیدرآباد: اردو یونیورسٹی کے مختلف انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے لینے کے لئے نظامت داخلہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے خواہشمند طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے مطابق 12 تا 20 اگست 2024 کے دوران انٹرمیڈیٹ / بارہویں کامیاب وہ طلبہ جنہوں نے CUET میں درخواست نہیں دی تھی، وہ بھی راست طور پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر ایڈمیشن کے لنک کو کلک کر کے داخلے کے لئے اپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔
پروفیسر ایم ونجا نے مزید بتایا کہ جن کورسز میں داخلے دیئے جائیں گے، ان میں پہلی ترجیح مانو کو منتخب کرتے ہوئے CUET میں کامیابی حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔
طلبہ جن کورسز میں داخلے کے لئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں، ان میں بی اے (آنرس/ ریسرچ)، حیدرآباد، کیمپس، لکھنؤ کیمپس، مانو ماڈل اسکول، کیمپس، فلک نما، حیدرآباد (ایوننگ کالج)، وارانسی کیمپس، بھوپال کیمپس اور دربھنگہ کیمپس میں نشستیں دستیاب ہیں۔
بی اے جے ایم سی (آنرس/ریسرچ)، بی کام (آنرس/ریسرچ)، بی ایس سی (آنرس /ریسرچ)، بی ووک (ایم آئی ٹی/ ایم ایل ٹی/ ای ٹی ٹی) ، حیدرآباد مین کیمپس میں ہی دستیاب ہیں۔
طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ درخواست داخل کرتے وقت اپنا موبائل نمبر اور ای میل درج کریں جس پر انہیں معلومات اور اطلاعات دی جائیں گی۔ درخواست داخل کرنے میں کسی طرح کی دشواری کی صورت میں admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔
درخواست دینے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر جائیں اور وہاں پر Admissions پر کلک کریں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ یا فون نمبر040-23120600 (ایکسٹنشن 1801) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ امیدوار داخلوں سے متعلق تازہ ترین تفصیلات کے لئے ٹیلی گرام چینل https://t.ly/A_Alc میں شامل ہوسکتے ہیں۔