آندھراپردیش

چندرابابو نائیڈو کا آبادی کے تعلق سے مضحکہ خیز بیان

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت، شرح پیدائش میں کمی اور آبادی کے عدم توازن کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے بہت جلد ایک نئی پالیسی متعارف کرائے گی۔

امراوتی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت، شرح پیدائش میں کمی اور آبادی کے عدم توازن کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے بہت جلد ایک نئی پالیسی متعارف کرائے گی۔

جمعہ کے رؤز عالمی یوم آبادی کے موقع پر یہاں امراوتی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ آبادی کو بوجھ نہ سمجھتے ہوئے اسکو ریاست کی عظیم اقتصادی طاقت سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی، ملک کا معاشی اثاثہ ہے۔

آبادی میں اضافہ سے متعلق ایک جامع پالیسی بہت جلد متعارف کرائی جائے گی۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نائیڈو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ بڑھتے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان جوڑے، کم بچے پیدا کررہے ہیں حالانکہ مستقبل میں پارلیمنٹ کی نشستوں میں جہاں اضافہ ہونے کا امکان ہے وہیں جنوبی ریاستوں سے نمائندگی میں کمی  بھی متوقع ہے۔

چیف منسٹر نے آبادی پر قابو پانے کیلئے پہلے روبعمل لائے گئے اقدامات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مگر آج آبادیاتی رجحانات کو بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے مینجمنٹ  سے منتقل کرنے اور آبادی میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

2004سے قبل میں نے سب سے پہلے خاندانی منصوبہ بندی پر مراعات دینے کیلئے قدم اٹھائے تھے اور ہم نے دو سے زائد بچوں کے والدین کو ادارہ جات مقامی کے انتخابات لڑنے سے نااہل قرار دینے کیلئے قانون بنایا تھا انہوں نے مزید کہا کہ آج دو سے زائد بچوں کے حامل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم، صرف اراضی، علاقوں، ٹاونس یا سرحدوں سے نہیں بلکہ اس کے عوام سے جانی جاتی ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک آج معمرین کی آبادی سے جدوجہد کا شکار ہیں۔ مگر ہندوستان کو نوجوانوں کی آبادی سے بدستور فائدہ ہورہا ہے مگر یہ سلسلہ کب تک جاری  رہے گا، اس کی ضمانت نہیں ہے اس لئے ہمیں صحیح پالیسیوں کو استقدامی اثر کے ساتھ نافذ کرنا ہوگا۔

ہمارے نوجوانوں کی آبادی سکڑ رہی ہے اور عمر رسیدہ افراد کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ انسانی وسائل کے بحران سے بچنے کیلئے ہمیں بڑے خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ سمٹ سے خطاب کے دوران چیف منسٹر نائیڈو نے یہ بات کہی۔ آبادی سے متعلق نئی پالیسی کو قطعیت دینے کیلئے نائیڈو نے ایک سروے شروع کیا ہے جس میں عوام سے آراء لی جائیں گی  جسے انہوں نے ”آپ کی آواز ہی ہماری پالیسی کی گائیڈ“ کا نام دیا ہے۔

انہوں نے دنیا بھر میں آبادی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں عالمی سطح پر آبادی بڑ ھ رہی ہے وہیں شرح پیدائش میں گراوٹ آرہی ہے۔ نوجوانوں کی آبادی سکڑ رہی ہے وہیں عمررسیدہ افراد کی آبادی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ جو تشویش ناک امر ہے۔