حیدرآباد

بی آرایس‘بی جے پی کی بی ٹیم نہیں۔کانگریس ‘چورٹیم : کےٹی آر

بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی آر نے کہاہے کہ راہول گاندھی قائدنہیں ہیں لیکن وہ ایک اچھے قاری ہیں جوپارٹی قائدین کی جانب سے فراہم کردہ اسکرپٹ کو اچھے اندازسے خواندگی کرتے ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کوبی جے پی کی بی ٹیم قرار دینے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کے روز کہاکہ ان کی پارٹی کسی دوسری جماعت سے مفاہمت نہیں کی ہے لیکن عوام کایہ خیال ہے کہ کانگریس سی ٹیم ہے جو چور ٹیم کی طرح کھڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی آر نے کہاہے کہ راہول گاندھی قائدنہیں ہیں لیکن وہ ایک اچھے قاری ہیں جوپارٹی قائدین کی جانب سے فراہم کردہ اسکرپٹ کو اچھے اندازسے خواندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ ہمیں‘ بی جے پی کی بی ٹیم کہتے ہیں مگر ہم بی ٹیم نہیں ہیں‘ آپ سی ٹیم یعنی چورٹیم ہے۔کے ٹی آر یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے‘ راؤ نے جاننا چاہاکہ گجرات میں اسمبلی انتخابات میں آپ نے پارٹی کی انتخابی مہم کیوں نہیں چلائی؟۔

مہاراشٹرا سے بھارت جوڑویاترا کا راستہ کیوں تبدیل کردیا؟۔ اس کو کیا سمجھا جائے؟(بی جے پی سے دوستی)؟۔راہول گاندھی نے کل ملگ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیاتھا کہ بی آر ایس‘بی جے پی کی بی ٹیم ہے اور دونوں جماعتوں میں خاموش مفاہمت ہے۔

 راہول کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ 80 ہزار کروڑکے مصارف سے آبپاشی پروجیکٹ تعمیر کیا گیاہے تواس میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی کہاں اور کیسے ہوئی‘انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ راہول کی ریاضی کمزور ہے یا انہیں  فراہم کردہ اسکرپٹ میں اس کا تذکرہ کیاگیا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں کے ٹی آر نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس کی ریاست میں دوسرے مقام کے لئے لڑائی رہے گی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ قومی سطح پر کانگریس بی جے پی کوشکست دینے کی طاقت نہیں رکھتی اس کی مثال راہول گاندھی کی حلقہ امیتھی سے  شکست ہے۔

a3w
a3w