تلنگانہ

بنگلہ دیش میں ہندووں پرحملے،تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں وی ایچ پی کا احتجاج

مقامی رام مندر سے کلاک ٹاور سنٹر تک نکالی گئی اس ریلی میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بنگلہ دیشی حکومت اور وہاں موجود شر پسند عناصر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

حیدرآباد: بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مبینہ مظالم اور حملوں کے خلاف وشوا ہندو پریشد کی تلنگانہ کمیٹی کی اپیل پرضلع نلگنڈہ میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے زیر اہتمام ایک بڑا احتجاجی مارچ نکالاگیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور


مقامی رام مندر سے کلاک ٹاور سنٹر تک نکالی گئی اس ریلی میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بنگلہ دیشی حکومت اور وہاں موجود شر پسند عناصر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


ریلی کے بعد کلاک ٹاور سنٹر پر دھرنا دیا گیا جہاں خطاب کرتے ہوئے وشوا ہندو پریشد کے ضلع صدر اوماکر ریڈی نے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندو برادری پر ہونے والے روزانہ کے حملوں اور مظالم کو روکنے حکومتوں کو فوری اور سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔


انہوں نے الزام لگایا کہ خود ملک کی بعض ریاستوں میں بھی جہاں ہندو اقلیت میں ہیں انہیں اسی طرح کے چیلنجس کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے بین الاقوامی برادری سے بھی اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی۔