شمال مشرق

ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش، 25افراد گرفتار

اگرتلہ: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی جانب سے سرحد پار سے داخل ہونے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں کئی افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

اگرتلہ: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی جانب سے سرحد پار سے داخل ہونے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں کئی افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

تریپورہ‘ آسام اور دوسرے سرحدی علاقوں میں ایسے افراد جو کہ غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں انہیں گرفتارکرلیاجارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاہے کہ کم ازکم 25افراد کو گرفتارکیاگیا ہے جس میں بنگلہ دیش کے 14افراد شامل ہیں۔

سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی اورکہا کہ 14بنگلہ دیشیوں میں 4 خواتین اور4بچے شامل ہیں جوکہ جنوبی تریپورہ میں سرحدپارکرنے کی کوشش کررہے تھے۔

بنگلہ دیش کے افراد غیرقانونی طور پر تریپورہ میں داخل ہوئے۔ حکام ایسے افراد پر نظررکھے ہوئے ہیں۔

پولیس کے ذرائع نے مزید بتایاہے کہ این آئی اے اور سرحد پر متعین فورسس بنگلہ دیشیوں اور دوسرے افراد کی سرگرمیوں پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ بعض افراد روزگار کی تلاش میں بنگلورو جانے کی کوشش کررہے ہیں۔