حیدرآباد

عابڈز کے ڈگری کالج میں طالبہ کا زبردستی برقعہ اتارنے کی کوشش‘انتظامیہ کی معذرت خواہی

اسٹینلی ڈگری کالج عابڈز میں ایک مسلم طالبہ کو زبردستی برقعہ اتارکر امتحان میں شرکت کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔ کالج انتظامیہ کے نازیبا رویہ کے خلاف طالبات نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: اسٹینلی ڈگری کالج عابڈز میں ایک مسلم طالبہ کو زبردستی برقعہ اتارکر امتحان میں شرکت کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔ کالج انتظامیہ کے نازیبا رویہ کے خلاف طالبات نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

اطلاع ملنے پر مجلس کے رکن کونسل رحمت بیگ وہاں پہنچ گئے اور کالج کے پرنسپل‘منیجر ودیگر اسٹاف اور طالبات سے بات چیت کی۔

منیجر کالج نے اس واقعہ کی تحقیق کرنے کے بعد غلطی کا ا عتراف کیا اور معذرت خواہی کی اور آئندہ اس طرح کے واقعہ کا اعادہ نہ کرنے کا تیقن دیا۔

رحمت بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر مجلس نے اس واقعہ کا جائزہ لینے انہیں یہاں بھیجا تھا۔ تاہم کالج انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت خواہی کرلی ہے۔ چنانچہ اب اس مسئلہ کو رفع دفع کیا جاتا ہے۔