ویڈیو: ایمبولنس نہ ملنے پر 6 سالہ بیٹے نے بیمار باپ کو بنڈی پر اسپتال لے گیا
کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پیسے کی کمی اور باپ کے بڑھتے ہوئے درد کو دیکھ کر معصوم بیٹا خود ہی باپ کو بنڈی پربیٹھاکر اسپتال کی طرف روانہ ہوگیا۔ بیٹے نے بنڈی کو تین کیلو میٹر تک ڈھکیلتا ہوا اسپتال پہنچا۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں انسانیت کو شرمسار کرنے والی ویڈیو سامنے آئی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سالہ 6 سالہ بیٹے اپنے بیمار باپ کو بنڈی پر اسپتال لے جارہاہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ معاملہ تھانہ کوتوالی ٹاؤن کا ہے۔ وہیں بلاری علاقہ میں رہنے والا شاہ خاندان میں ایک شخص کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ان کی اہلیہ اور بیٹے نے 108 ایمبولنس کو متعدد بار فون کیا لیکن ایمبولنس نہیں پہنچی۔ 20 منٹ کے بعد اس کے 6 سالہ معصوم بیٹے اور بیوی نے اسے بنڈی پر تین کیلو میٹر دور واقع سرکاری اسپتال پہنچے۔
کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پیسے کی کمی اور باپ کے بڑھتے ہوئے درد کو دیکھ کر معصوم بیٹا خود ہی باپ کو بنڈی پربیٹھاکر اسپتال کی طرف روانہ ہوگیا۔ بیٹے نے اپنے بیمار باپ کو بنڈی پر بیٹھاکر تین کیلو میٹر تک ڈھکیلتا ہوا اسپتال پہنچا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جانچ کی ذمہ داری اے ڈی ایم کو سونپی گئی ہے۔ فی الحال اے ڈی ایم ڈی پی ورمن اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں۔