دہلی

مدھیہ پردیش اور یو پی میں ٹرینوں کو پٹری سے اتارنے کی کوشش ناکام

دو علیحدہ واقعات میں اتوار کے دن مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں ٹرینوں کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کا پتہ چلا۔ مدھیہ پردیش کے حلقہ اسمبلی نیپانگر میں نامعلوم شرپسندوں نے ڈیٹونیٹرس استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی۔

نئی دہلی: دو علیحدہ واقعات میں اتوار کے دن مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں ٹرینوں کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کا پتہ چلا۔ مدھیہ پردیش کے حلقہ اسمبلی نیپانگر میں نامعلوم شرپسندوں نے ڈیٹونیٹرس استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت
کووڈ۔ 19 کی روک تھام کیلئے کاربی ویاکس ویکسین مفید
پرویز مشرف مرحوم کی اپیل پر جمعہ کو سماعت
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرائے‘ 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ٹرین ڈیٹونیٹرس کے اوپر سے گذر گئی اور ایک دھماکہ کے بعد ٹرین ڈرائیور نے فوری گاڑی روک دی۔ اس نے اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دی۔ اس طرح امکانی ہلاکت خیز حادثہ ٹل گیا۔ پٹری پر 10ڈیٹونیٹرس رکھے گئے تھے۔

اے ٹی ایس، این آئی اے کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ ریلویز اور لوکل پولیس نے ڈیٹونیٹر دھماکہ کے مقام کا معائنہ کیا۔ واقعہ پر اپنے ردِعمل میں صدرنشین ریلوے بورڈ ستیش کمار نے کہا کہ اِس معاملہ کی اچھی طرح تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہمارا ریلوے اسٹاف پوری طرح الرٹ ہے۔

ہماری سیکوریٹی ایجنسی نے فوری تحقیقات کا آغاز کردیا اور ایک شخص کو پکڑ لیا گیا۔ تحقیقات میں وقت لگتا ہے۔ ہم منظم طریقہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اترپردیش میں ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔ کانپور جارہی مال گاڑی کے لوکوپائلٹ (ڈرائیور) نے پریم پوراسٹیشن کے قریب پٹری پر سلنڈر پڑا دیکھا۔

انجن ڈرائیور دیوندر گپتا نے ایمرجنسی بریک لگاکر گاڑی روک دی۔ اس طرح کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور دیگر ٹیمیں سلنڈر ہٹانے فوری پہنچ گئیں۔

صبح 5:50بجے کے آس پاس کا یہ واقعہ ہے۔ پٹری پر 5کلو کا خالی سلنڈر پایا گیا۔ نارتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او ششی کانت ترپاٹھی نے کہا کہ سیکوریٹی ایجنسیوں نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

a3w
a3w