ایشیاء

پرویز مشرف مرحوم کی اپیل پر جمعہ کو سماعت

پاکستانی سپریم کورٹ جمعہ کے دن کئی اپیلوں کی سماعت شروع کرے گی جن میں سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف مرحوم کی اپیل بھی شامل ہے جو انہوں نے غداری کے کیس میں خصوصی عدالت کی طرف سے انہیں سزائی گئی سزائے موت کو رد کردینے کے لئے دائر کی تھی۔

اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ جمعہ کے دن کئی اپیلوں کی سماعت شروع کرے گی جن میں سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف مرحوم کی اپیل بھی شامل ہے جو انہوں نے غداری کے کیس میں خصوصی عدالت کی طرف سے انہیں سزائی گئی سزائے موت کو رد کردینے کے لئے دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
جب پرویز مشرف نے دھونی کے لمبے بالوں کی تعریف کی
کووڈ۔ 19 کی روک تھام کیلئے کاربی ویاکس ویکسین مفید
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ

مشرف کو خصوصی عدالت نے ان کے غیاب میں سزا سنائی تھی۔ اس نے انہیں آئین معطل رکھتے ہوئے 3 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے غداری کا مرتکب پایا تھا۔

اس فیصلہ نے ملک کی طاقتور فوج کو جس نے قیام ِ پاکستان کے 75 سال میں نصف سے زائد عرصہ ملک پر حکومت کی‘ برہم کردیا تھا۔ پہلی مرتبہ فوج کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار کو پاکستان میں ایسی سزا سنائی گئی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے بعدازاں اسے رد کردیا تھا۔ پاکستان سپریم کورٹ کی 4 رکنی بنچ جو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ‘ جسٹس سید منصور علی شاہ‘ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے‘ اپیلوں کی سماعت کرے گی۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔

a3w
a3w