جرائم و حادثات

ناریل کے لوڈ میں لال صندل کی لکڑی کی منتقلی کی کوشش ناکام

یہ لکڑی ناریل کے لوڈ میں چھپاکر مہاراشٹرمنتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم ایک اطلاع پر تلنگانہ کے میڑچل میں سائبرآباد پولیس نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے تال میل کے ساتھ اس کو ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: ناریل کے لوڈ میں چھپا کر لال صندل کی لکڑی کی منتقلی کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔یہ لال صندل کی لکڑی کافی مہنگی ہوتی ہے جو آندھراپردیش کے سیشاچلم کے جنگلات میں پائی جاتی ہے۔اس کی اسمگلنگ کرنے والوں پرپولیس نظررکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

ایسی ہی ایک کارروائی میں پولیس نے آندھراپردیش سے مہاراشٹرمنتقل کی جانے والی اس لال صندل کی لکڑی کو ضبط کرلیا۔یہ لکڑی ناریل کے لوڈ میں چھپاکر مہاراشٹرمنتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم ایک اطلاع پر تلنگانہ کے میڑچل میں سائبرآباد پولیس نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے تال میل کے ساتھ اس کو ضبط کرلیا۔