جموں و کشمیر

5 اگست جموں و کشمیر اور دستور کیلئے یوم سیاہ: پی ڈی پی

دستور کی دفعہ 370کی برخواستگی کی 5ویں برسی پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان وریندر سنگھ نے اسے جموں و کشمیر اور دستور ہند کے لئے ”یوم سیاہ“ قرار دیا۔

جموں: دستور کی دفعہ 370کی برخواستگی کی 5ویں برسی پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان وریندر سنگھ نے اسے جموں و کشمیر اور دستور ہند کے لئے ”یوم سیاہ“ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو دفعہ 370کی برخواستگی کے ذریعہ جموں و کشمیر کے عوام کے وہ حقوق چھین لئے گئے جو انہیں دستور نے دئے تھے۔ جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا اور ریاست کو دو حصوں میں بانٹ دیا گیا۔

5سال بیت گئے، یہاں ہماری شکایتیں سننے والا کوئی نہیں۔ جموں و کشمیر میں صورتحال بدلنے کی بات کرنے والے کھوکلے دعوے کررہے ہیں۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ جموں میں بھی دہشت گردی بڑھ گئی۔ دفعہ 370 کی برخواستگی کے بعد جموں میں دہشت گرد واقعات بڑھ گئے، جو پہلے پیش نہیں آتے تھے۔

مرکزی حکومت ایک ریاست کو خصوصی موقف دینے پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے بہار کے حوالہ سے یہ بات کہی اور پوچھا کہ ہمارے حقوق کیوں چھین لئے گئے؟۔ ہم نے کیا غلطی کی؟۔ جموں و کشمیر کے عوام سمجھ گئے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ ترجمان نے سوال کیا کہ یہ لوگ کس قسم کے انفرااسٹرکچر کی بات کررہے ہیں؟۔

آج صنعت کہا ہے؟۔ کل جموں میں بارش ہوئی اور آپ کا اسمارٹ شہر پوری طرح ڈوب گیا۔ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو صرف لوٹا ہے۔ اُس سے ہماری لڑائی جاری رہے گی۔

a3w
a3w